یاسر شاہ وائٹ بال کرکٹ میں کیوں کامیاب نہیں ہوئے؟ سپنرز کے ”گرو“ مشتاق احمد نے بتا دیا لیکن ساتھ ہی آسٹریلیا اور بھارت کے کن سپنرز کو بھی ناکام قرار دیدیا؟

یاسر شاہ وائٹ بال کرکٹ میں کیوں کامیاب نہیں ہوئے؟ سپنرز کے ”گرو“ مشتاق احمد ...
یاسر شاہ وائٹ بال کرکٹ میں کیوں کامیاب نہیں ہوئے؟ سپنرز کے ”گرو“ مشتاق احمد نے بتا دیا لیکن ساتھ ہی آسٹریلیا اور بھارت کے کن سپنرز کو بھی ناکام قرار دیدیا؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے یاسر شاہ، نتھن لیون اور روی چندرن ایشون کی وائٹ بال کرکٹ میں ناکامی کی وجہ ورائٹی نہ ہونے کو قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشتاق احمد نے کہا کہ یہ تینوں سپنرز ٹیسٹ کرکٹ میں کافی کامیابی سمیٹ چکے ہیں مگر محدود اوورز کے مقابلوں میں زیادہ بہتر ثابت نہیں ہوئے لیکن دوسری جانب اگر آپ یوزویند چھاہل اور کلدیپ یادیو کو دیکھیں تو وہ گزشتہ 2 برس کے دوران بھارت کو محدود اوورز کے کئی میچز میں کامیابی دلوا چکے ہیں۔

مشتاق احمد نے کہا کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں بلے بازوں کی شاٹ سلیکشن بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور ہر کوئی تیز رنز بنانے کی کوشش کرتا ہے اور اکثر و بیشتر بلے بازوں کو اس میں کامیابی بھی ملتی ہے اور ان ’ہارڈ ہٹرز‘ کی موجودگی کے باعث ہی ’مسٹری سپنرز‘ زیادہ کامیاب ثابت ہو رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -