طالبان کے حملے میں افغانستان کی اہم شخصیت ہلاک ہوگئی

طالبان کے حملے میں افغانستان کی اہم شخصیت ہلاک ہوگئی
طالبان کے حملے میں افغانستان کی اہم شخصیت ہلاک ہوگئی

  

جلا ل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان میں طالبان کی جانب سے حکومتی شخصیات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین واقعے میں طالبان نے صوبہ خوست کے پولیس چیف سید احمد بابازئی ان کے سیکرٹری اور ایک اور افسر کو ہلاک کردیا ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق پولیس چیف اور ان کے ساتھیوں کو سڑک کنارے نصب ایک بم کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔

گورنر حلیم فدائی کے مطابق واقعہ میں ایک اور شخص زخمی بھی ہوا۔

دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ ان کے جنگجووں کی جانب سے کیاگیاہے۔

طالبان کے اس حملے کی امریکی حکومت نے کابل میں موجود اپنے سفارتخانے کی مدد سے مذمت کی ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری میں امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے بعد سے طالبان کے حملوں میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ مارچ اور اپریل میں طالبان کی جانب سے پانچ ہزار حملے کیے گئے ہیں جن پر افغان حکومت اور امریکا دونوں نے شدید تنقید کی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -