گوادر پورٹ پر پہلا مال بردار جہاز کب لنگر انداز ہو گا ؟بڑی خبر آگئی

گوادر پورٹ پر پہلا مال بردار جہاز کب لنگر انداز ہو گا ؟بڑی خبر آگئی
گوادر پورٹ پر پہلا مال بردار جہاز کب لنگر انداز ہو گا ؟بڑی خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوادر پورٹ میں تجارتی سرگرمیاں بحال ہونے سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت پہلا مال بردار جہاز رواں ماہ لنگر انداز ہوگا۔سی بلک ٹریڈیشن نامی مال بردار جہاز 15 تاریخ کو گوادر پہنچے گا جس کی ہینڈلنگ کےلیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

گوادر پورٹ اتھارتی حکام کے مطابق گوادر بندرہ گاہ پر شپنگ ایکٹویٹی رواں ماہ سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ پاکستان اور چین کی مدد سے جلد گوادر بندرگاہ پر جہازوں کی آمدورفت میں تیزی آئے گی جو کہ جلد بزنس حب بننے جا رہا ہے۔پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایم وی سی بلک ٹریڈنگ کا جہاز 15 مئی کو 16ہزار میٹرک ٹن فرٹیلائزر لے کر گوادر پہنچے گا۔گوادر پورٹ پر کرونا وائرس سے بچاو کے لیے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے اقدامات کو سراہا ہے

مزید :

قومی -