گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں  کورونا کے کتنے سو کیسز رپورٹ ہوئے؟  مراد علی شاہ کا خوفناک انکشاف

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں  کورونا کے کتنے سو کیسز رپورٹ ہوئے؟  مراد ...
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں  کورونا کے کتنے سو کیسز رپورٹ ہوئے؟  مراد علی شاہ کا خوفناک انکشاف

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 413 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے 598 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 413 کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی کے ضلع جنوبی سے 107، شرقی سے 98، وسطی سے 73 ، ملیر سے 58، کورنگی سے 47 اور ضلع غربی سے کووڈ 19 کے  30 کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں 40، شہید بینظیر آباد 20، شکارپور 11، لاڑکانہ 10، سکھر اور مٹیاری 9، 9، قمبرشہدادکوٹ 8، گھوٹکی 6، سانگھڑ 4، میرپورخاص، بدین اور دادو میں 3-3 کیسز، ٹنڈو محمد خان 2 اور جامشورو میں مزید ایک کورونا کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 87 مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1940 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ  اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق سندھ میں اب تک کورونا کی وجہ سے 176 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -