پشاور زلمی نے انگلش کرکٹ بورڈ کے منفرد منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر دی، شائقین کیلئے بڑی خبر آ گئی

پشاور زلمی نے انگلش کرکٹ بورڈ کے منفرد منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ...
پشاور زلمی نے انگلش کرکٹ بورڈ کے منفرد منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر دی، شائقین کیلئے بڑی خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے منفراد منصوبے ”دی ہنڈرڈ“ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے انگلش کرکٹ بورڈ کا یہ منفرد منصوبہ رواں سال تو ملتوی ہوچکا لیکن انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز کے بعد پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کی دلچسپی بھی اس میں بڑھ گئی ہے جس کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

جاوید آفریدی نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ میں ہماری فرنچائز کے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے اس لئے دی ہنڈرڈ کے ساتھ وابستگی خوش آئند ہوگی جبکہ اس سے ہمیں اپنے کرکٹ روابط کو وسعت دینے میں بھی مدد ملے گی۔دوسری جانب انگلش کرکٹ بورڈ نے واضح کیاکہ فی الحال لیگ کیلئے نجی سرمایہ کاری حاصل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،البتہ مستقبل میں اس کے امکانات کو یکسر رد نہیں کیا جا سکتا۔

مزید :

کھیل -