حکومت نے متحدہ عرب امارات میں بے روز گار ہونے والے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت نے متحدہ عرب امارات میں بے روز گار ہونے والے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری ...
حکومت نے متحدہ عرب امارات میں بے روز گار ہونے والے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) معاون خصوصی زلفی بخاری نے متحدہ عرب امارات میں بیروزگار پاکستانیوں کو مفت وطن واپس لانے اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے حکومتی رابطے جاری ہے، معاون خصوصی زلفی بخاری نے قطرمیں پاکستانی کمیونٹی سے ٹیلی کانفرنس کی ، جس میں یواے ای میں بیروزگار پاکستانیوں کو مفت وطن واپس لانے کا اعلان کردیا۔

زلفی بخاری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں700بیروزگارپاکستانیوں سے کرایانہیں لیاجائےگا، پاکستانیوں کےسفری اخراجات متعلقہ کمپنیاں اداکریں گی۔معاون خصوصی نے بےروزگارپاکستانیوں کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگاردینےک ااعلان کرتے ہوئے کہا قطرسے5500 پاکستانیوں کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے آئندہ 2ہفتے میں5پروازوں پرپاکستانیوں کو واپس لایاجائے گا۔

مزید :

قومی -