چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ  آگیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ  آگیا
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ  آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ کے سیکرٹری اسد کھوکھر کا جمعرات کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس کا بھی ٹیسٹ کیا گیا۔ جسٹس اطہر من اللہ کے ٹیسٹ کا نتیجہ آج آیا ہے جو منفی ہے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے سٹاف میں شامل 6 دیگر افراد کی کورونا رپورٹس بھی منفی آئی ہیں۔

خیال رہے کہ اسد کھوکھر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں کورونا ٹیسٹ کرنے والی ٹیم 25 کٹس کے ساتھ پہنچ گئی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سمیت دیگر ملازمین کے مرحلہ وار ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -