ٹیسلا کمپنی کے مالک نے اپنے نومولود بچے کا نام X Æ A-12 رکھ دیا، اس کا مطلب کیا ہے؟ ج ان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

ٹیسلا کمپنی کے مالک نے اپنے نومولود بچے کا نام X Æ A-12 رکھ دیا، اس کا مطلب کیا ...
ٹیسلا کمپنی کے مالک نے اپنے نومولود بچے کا نام X Æ A-12 رکھ دیا، اس کا مطلب کیا ہے؟ ج ان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلن مسک کے ہاں گزشتہ دنوں ’چھٹے‘ بیٹے کی پیدائش ہوئی جو ان کی موجود گرل فرینڈ گرائمز کے بطن سے پیدا ہونے والا پہلا بیٹا ہے۔ ایلن مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بچے کی پیدائش کے متعلق بتایا اور صارفین نے پوچھنا شروع کر دیا کہ بچے کا نام کیا رکھا ہے۔ اس پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے ایلن مسک نے حیران کن نام بتایا جو کہ X ? A-12 تھا۔صارفین اس عجیب و غریب نام پر حیرت میں مبتلا تھے اور ان کے مطالب پر بحث جاری تھی کہ اب ایلن مسک نے خود اس کا مطلب بتا دیا ہے۔

48سالہ ایلن مسک نے بتایا ہے کہ”پہلی بات یہ ہے کہ یہ نام میں نے نہیں بلکہ میری گرل فرینڈ گرائمز نے رکھا ہے اور وہ نام بہت اچھے رکھتی ہے۔ اس نام میں پہلا حرف ایکس محض ایک حرف ہے جس کا کوئی مطلب نہیں۔ دوسری علامت سکینڈنیوین زبان کی ابجد کا ایک حرف ہے جسے ashپڑھا جاتا ہے۔ اس کے بعد اے 12میری کمپنی کے بنائے ہوئے جہاز کا نام ہے جو دنیا کا بہترین جہاز ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق ایلن مسک نے اس نام کا مطلب تو بتا دیا لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس نام کو پکاریں گے کیسے؟

مزید :

ڈیلی بائیٹس -