کورونا وائرس سب سے زیادہ کس چیز سے پھیلتا ہے؟ سائنسدانوں نے انتہائی پریشان کن انکشاف کردیا

کورونا وائرس سب سے زیادہ کس چیز سے پھیلتا ہے؟ سائنسدانوں نے انتہائی پریشان ...
کورونا وائرس سب سے زیادہ کس چیز سے پھیلتا ہے؟ سائنسدانوں نے انتہائی پریشان کن انکشاف کردیا

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا سب سے بڑا سبب بتا دیا ہے اور یہ ممالک کی باہم سرحدیں ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ دنیا کے ان ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ تباہی آئی ہے جہاں بیرون ملک آمدورفت زیادہ تھی۔ امریکہ ، برطانیہ اور کچھ یورپی ملک ان ممالک میں سرفہرست آتے ہیں اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”اگر ممالک بروقت اپنی بارڈر ایک دوسرے کے لیے بند کر دیتے تو اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکتا تھا۔ آج بھی اگر ہمیں اس وائرس کو روکنا ہے تو ہمیں بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کرنی ہو گی۔ “ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں اب تک 30ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں اور وہاں اب بھی بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ کا خاطرخواہ انتظام نہیں کیا گیا۔ ایسے میں چین کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ اس نے اپنے ہیوبی صوبے، جس کے شہر ووہان سے کورونا وائرس پھیلا، سے باقی ملک کا زمینی و فضائی رابطہ کاٹ دیا جس کی وجہ سے باقی چین اس وائرس سے محفوظ رہا۔

مزید :

تعلیم و صحت -کورونا وائرس -