9سال قبل لاپتہ ہونے والا باپ بیٹے کو ٹک ٹاک ویڈیو میں نظر آگیا، اُس میں کیا کررہا تھا؟ دیکھ کر دل ٹوٹ جائے

9سال قبل لاپتہ ہونے والا باپ بیٹے کو ٹک ٹاک ویڈیو میں نظر آگیا، اُس میں کیا ...
9سال قبل لاپتہ ہونے والا باپ بیٹے کو ٹک ٹاک ویڈیو میں نظر آگیا، اُس میں کیا کررہا تھا؟ دیکھ کر دل ٹوٹ جائے

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں 9سال قبل لاپتہ ہونے والا عمر رسیدہ آدمی بالآخر اپنے بیٹے کو ٹک ٹاک ویڈیو میں نظر آ گیا جس میں وہ ایسا کام کر رہا تھا کہ دیکھ کر بیٹے کا کلیجہ چھلنی ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 71سالہ آدمی کا نام لونگ جیامنگ بتایا گیا ہے جو نو سال سے لاپتہ تھا اور اس کا بیٹا تلاش میں تھا۔ گزشتہ دنوں اس نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں اپنے بوڑھے باپ کو دیکھا جو کچرے کے ڈبے سے کھانے کی اشیاءاٹھا کر کھا رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ایسی ہی ویڈیوز پوسٹ کی جاتی ہیں جن میں غریبوں کو انتہائی مفلوک الحالی میں دکھایا جاتا ہے۔ اس ویڈیو میں لونگ نے انتہائی بوسیدہ کپڑے پہن رکھے ہوتے ہیں اور ایک ڈرم سے کھانے کی چیزیں نکال رہا ہوتا ہے۔ اس کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اس ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر میرے باپ کی کئی ویڈیوز موجود ہیں۔ ہم نے اس اکاﺅنٹ پر کئی میسجز کیے ہیں لیکن اکاﺅنٹ ہولڈر کی طرف سے ہمیں جواب نہیں دیا جا رہا ہے۔ ہم نے پولیس کو رپورٹ کر دی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -