سندھ میں اربوں روپے کی گندم چوری، کس جگہ چھاپہ مار کر ہزاروں بوریاں حکومت نے قبضے میں لے لیں؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو

سندھ میں اربوں روپے کی گندم چوری، کس جگہ چھاپہ مار کر ہزاروں بوریاں حکومت نے ...
سندھ میں اربوں روپے کی گندم چوری، کس جگہ چھاپہ مار کر ہزاروں بوریاں حکومت نے قبضے میں لے لیں؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے گزشتہ دنوں ایک کاٹن فیکٹری پر چھاپہ مار کر وہاں ذخیرہ کی گئی گندم کی 25ہزار بوریاں برآمد کر لیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ کاٹن فیکٹری ہالہ کے علاقے میں موجود ہے جس پر سندھ فوڈ اتھارٹی کے آفیسرز نے چھاپہ مارا۔ برآمد کی گئی گندم حکومتی ویئرہاﺅس منتقل کر دی گئی ہے اور کاٹن فیکٹری کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں 7ارب روپے کی گندم مبینہ طور پر چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پرگزشتہ روز نیب کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ مبینہ طور پر کاٹن فیکٹری سے برآمد ہونے والی گندم بھی چوری شدہ تھی۔ سندھ حکومت نے خود اپنے ویئر ہاﺅس سے 7ارب روپے کی گندم چوری ہونے کا کیس نیب کو ریفر کیا تھا اور اس کی تفتیش کرنے کو کہا تھا، جس پر ڈی جی نیب سکھر کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اس کی تحقیقات کریں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -