روسی لڑکی اور اس کا بوائے فرینڈ ٹرک میں چھپے پکڑے گئے، لاک ڈاﺅن کے دوران اُس میں کیا کررہے تھے؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

روسی لڑکی اور اس کا بوائے فرینڈ ٹرک میں چھپے پکڑے گئے، لاک ڈاﺅن کے دوران اُس ...
روسی لڑکی اور اس کا بوائے فرینڈ ٹرک میں چھپے پکڑے گئے، لاک ڈاﺅن کے دوران اُس میں کیا کررہے تھے؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک روسی لڑکی اور اس کا بھارتی بوائے فرینڈ لاک ڈاﺅن کے دوران ٹرک میں چھپ کر شملہ جاتے ہوئے راستے میں پولیس نے دھر لیے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس لڑکے کا تعلق کلو کے علاقے نرمند سے ہے، جو اپنی روسی محبوبہ کے ساتھ سیاحتی مقام شملہ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے اور وہ ذاتی سواری پر بھی نہیں جا سکتے تھے چنانچہ انہوں نے ایک ٹرک والے کو پیسے دیئے اور اس میں چھپ کر شملہ جا رہے تھے کہ شوگھی کے مقام پر پولیس نے ناکے پر ٹرک کو روک لیا اور تلاشی لینی شروع کر دی۔پولیس نے محبت کرنے والے اس جوڑے کے ساتھ ٹرک کے ڈرائیور اورکلینر کو بھی حراست میں لے لیا۔ حراست میں لینے کے بعد روسی لڑکی کو دھالی میں واقع قرنطینہ سنٹر میں بھیج دیا ہے جبکہ اس کے بوائے فرینڈ، ڈرائیور اور کلینر کو شوگھی میں ہی قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔ ان تمام کے خلاف ایف آئی آر کاٹ لی گئی ہے اور قرنطینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -