خیبر پختونخوا حکومت نے لاک ڈاؤن بارے بڑا فیصلہ کرلیا

خیبر پختونخوا حکومت نے لاک ڈاؤن بارے بڑا فیصلہ کرلیا
خیبر پختونخوا حکومت نے لاک ڈاؤن بارے بڑا فیصلہ کرلیا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے بھر میں 4 روز کیلئے دکانیں اور کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ بحالی و آباد کاری خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 4 دن کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو اشیاء خورو نوش کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گی۔  اس نرمی کے دوران تاجروں کو  صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔

صوبائی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا، اس بارے میں فیصلہ متعلقہ یونین سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ جمعرات کو وفاقی حکومت نے 9 مئی سے لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -