ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید 800 روپے بڑھ گئی، فی اونس بھی 23 ڈالر مہنگاہوگیا۔ تین روز کے دوران سونا 1300 روپے فی تولہ مہنگا ہوچکا ہے۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت مزید 800 روپے اضافے سے 95 ہزار 800 روپے پر آگئی، دس گرام سونا 686 روپے مہنگا ہوکر 82 ہزار 133 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا گزشتہ روز 7 ڈالر سستا ہوا تھا تاہم آج قیمت 23 ڈالر اضافے سے 1718 ڈالر پر آگئی۔

مزید :

بزنس -