پنجاب حکومت نے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کی تجویز دے دی لیکن کیوں؟ وجہ ایسی کہ کوئی بھی پریشان ہوجائے

پنجاب حکومت نے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کی تجویز دے دی لیکن ...
پنجاب حکومت نے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کی تجویز دے دی لیکن کیوں؟ وجہ ایسی کہ کوئی بھی پریشان ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو تجویز دی ہے کہ بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کی جا ئے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے، وفاقی حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد ضرور کریں گے لیکن بڑے شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھتے جارہے ہیں، فاق کو تجویزدی ہے بڑے شہروں میں لاک ڈاوَن میں نرمی نہ کی جائے،وفاق رضامند ہوگیا تو بڑے شہروں میں لاک ڈاوَن برقراررکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، دونوں جماعتوں نے 40 سال میں کچھ نہیں کیا،  میٹرو ، اورنج ٹرین کے منصوبے شروع کیے جارہے تھے تو پی ٹی آئی نے تعلیم اور صحت پر توجہ دینے کا کہا تھا لیکن آل شریف اور ان کے حواریوں نے اس وقت ہمیں شٹ  اپ کال دی تھی لیکن کورونا وائرس نے ماضی کی حکومتوں کی پرفارمنس کو بے نقاب کردیا ہے۔