پی آئی اے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری،  ایک لاکھ ڈالر کی وہ چیز دے دی گئی جس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے

پی آئی اے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری،  ایک لاکھ ڈالر کی وہ چیز دے دی گئی جس کی ...
پی آئی اے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری،  ایک لاکھ ڈالر کی وہ چیز دے دی گئی جس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پی آئی اے کو ایک لاکھ ڈالر کی حفاظتی کٹس فراہم کردیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے پی آئی اے ملازمین کیلئے جو کٹس فراہم کی گئی ہیں ان میں حفاظتی لباس، ماسک اور عینکیں شامل ہیں۔ پی آئی اے کا عملہ یہ حفاظتی کٹس دوران پرواز استعمال کرے گا۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا شکریہ  ادا کیا اور کہا کہ تمام قومی ادارے مکمل یکجہتی اور یگانگت سے ملک کی خدمت میں مصروف ہیں، عطیہ کردہ سامان سے پی آئی اے کا عملے اور مسافروں کو محفوظ بنانے میں بہت مدد ملے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -