یقین بڑی نعمت ہے

یقین بڑی نعمت ہے
یقین بڑی نعمت ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اللہ پاک نے قرآن پاک میں بیان کیا ہے کہ تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ اللہ پاک نے انسان کو بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے ، یقین بھی اللہ پاک کی ایک نعمت ہے اگر یہ یقین انسان کی زندگی میں نا ہوتا تو انسان کی زندگی بے معنی ہو جاتی ، ہم لوگ تو دعا بھی اس یقین سے مانگتے ہیں کہ قبول ہو گی. ہم لوگ اس یقین کے ساتھ سوتے ہیں کہ صبح ضرور اٹھ جائیں گے.اگر یہ یقین نا ہو تو شاید کوئی سوئے ہی نہیں ، اگر بیمار کو یہ یقین ہو کہ وہ کبھی ٹھیک ہی نہیں ہو گا تو اس کی زندگی اسی دن ہی ختم ہو جائے، اگر مسافر کو یقین ہو کہ وہ کبھی منزل پر نہیں پہنچ پائے گا تو وہ کبھی سفر نہیں کر ے گا. واقعی یہ یقین اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے.

کرونا وائرس نے اس وقت ہر ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ہم لوگ جو زندہ ہیں تو اس یقین کے سہارے کہ ایک دن یہ وباء ختم ہو جائے گی .ایک لمحے کے لیے تصور کریں کہ اگر یہ یقین نا ہو تو ؟  یہ سوچ ہی انسان کے لیے کافی ہے کہ ایک دن یہ وباء ختم ہو جائے گی.
یقین ایک لفظ نہیں ہے بلکہ اس یقین کا انسان کی کامیابی اور ناکامی میں بڑا عمل دخل ہے. یہ اس کی کچھ مثالیں دیتا ہوں دیکھیں عمران خان نے پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتا ،آپ اس ٹیم کے ہر ایک پلیر سے پوچھیں تو سب یہی کہیں گے کہ ہم تو مایوس ہو گئے تھے لیکن صرف عمران خان کو یقین تھا کہ ہم ورلڈ کپ جیت جائیں گے.اگر عمران خان کو یقین نا ہوتا تو شاید ہم کبھی ورلڈ کپ نا جیت پاتے.تھامس ایڈیسن کو کون نہیں جانتا ، بچپن میں وہ ایک نالائق طالب علم تھا، اس کے سکول والوں نے اس کو سکول سے نکال دیا ،لیکن اس کی ماں کو یقین تھا کہ میرا بیٹا اس قابل ہے کہ مزید پڑھے. اس یقین نے اس دنیا کو 1093 انوینشنز دیں ، اگر یہ یقین نا ہوتا تو شاید دنیا ان سے محروم رہتی ، اس یقین کی ایک بہت بڑی مثال شعیب اختر ہیں ان کو ڈاکٹر نے بتا دیا تھا آپ ساری زندگی بھاگ نہیں سکتے لیکن شعیب اختر کے یقین نے ان کو دنیا کا تیز ترین باؤلر بنا دیا ۔
ہر مسلمان عبادت بھی اس یقین پر کرتا ہے کہ میں جنت میں جاؤں گا یامیرا اللہ مجھ پر راضی ہو جائے، اگر اس کو یہ یقین نا ہو تو وہ کبھی عبادت کرے ہی نا اور ایک حیوان بن جائے.ہر تمیز بھول جائے، واقعی ہم اللہ کی کون کون سی نعمت کو جھٹلائیں گے.

 نوٹ:یہ بلاگر کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔ اگرآپ بھی ڈیلی پاکستان کیساتھ بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو اپنی تحاریر ای میل ایڈریس ’zubair@dailypakistan.com.pk‘ یا واٹس ایپ "03009194327" پر بھیج دیں۔

مزید :

بلاگ -