جنوبی افریقہ کے آل راﺅنڈر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، اس سے قبل وہ کس بیماری کا شکار ہیں؟ انتہائی افسوسناک انکشاف کر دیا

جنوبی افریقہ کے آل راﺅنڈر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، اس سے قبل وہ کس ...
جنوبی افریقہ کے آل راﺅنڈر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، اس سے قبل وہ کس بیماری کا شکار ہیں؟ انتہائی افسوسناک انکشاف کر دیا

  

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقی آل راﺅنڈر سولو اینکوینی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جنہوں نے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر کہا ہے کہ یہ سب میرے ساتھ ہی کیوں ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سولو اینکوینی کورونا وائرس کی وباءکا شکار ہونے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر بن گئے ہیں جبکہ ان سے قبل پاکستان کے ظفر سرفراز اور سکاٹ لینڈ کے ماجد حق کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔ اینکوینی اس سے قبل ایک ایسے سنڈروم کا شکار بھی ہیں جس میں مبتلا انسان کی قوت مدافعت ہی اس کے اعصاب پر حملہ آور ہوتی ہے۔

انہوں نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ”گزشتہ سال میں ’جی بی‘ سنڈروم کا شکار ہوا اور 10 مہینوں سے اس کیساتھ مقابلہ کر رہا ہوں لیکن ابھی تک اس کیخلاف نصف کامیابی ہی ملی تھی کہ کورونا وائرس کا شکار بھی ہو گیا ہوں، مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ سب کچھ میرے ساتھ ہی کیوں ہو رہا ہے۔“

25 سالہ سولو انکوینی نے 2012ءمیں جنوبی افریقہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی اور وہ چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والی موذی وباءکورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے تیسرے کرکٹر بن گئے ہیں۔

مزید :

کھیل -کورونا وائرس -