او جی ڈی سی ایل نے کورونا کے حوالے سے مجرمانہ غفلت دکھائی: ڈپٹی کمشنر چکوال

او جی ڈی سی ایل نے کورونا کے حوالے سے مجرمانہ غفلت دکھائی: ڈپٹی کمشنر چکوال
او جی ڈی سی ایل نے کورونا کے حوالے سے مجرمانہ غفلت دکھائی: ڈپٹی کمشنر چکوال

  

چکوال (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی نے او جی ڈی سی ایل کے حوالے سے چھپنے والی غلط خبروں کے تناظر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا او جی ڈی سی ایل کی راجعان آئل فیلڈ میں ایک کرونا کا پیشنٹ قمرالزمان جب پازیٹو نکلا تو اور جی ڈی سی ایل نے بغیر انتظامیہ کے نوٹس میں لائے  مریض کو اسلام آباد ریفر کر دیا ۔ضلعی انتظامیہ نے قمرالزمان کے ساتھ رہنے والے چھ افراد کے ٹیسٹ کروائے جن میں سے تین پازیٹونکل آئے۔اس پر ضلعی انتظامیہ نے پورا آئل فیلڈ کا کیمپ سیل کر دیا اور کمپنی سے کہا کہ اپنے باقی ماندہ تمام ملازمین جو 79 ہیں ان کا بھی ٹیسٹ کروائیں۔ان کے ٹیسٹ کروانے پر بھی تین اور افراد میں کرونا پازیٹو نکل آیا۔  جس سے علاقے میں مزید لوگوں کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے اوجی ڈی سی ایل کی اس مجرمانہ غفلت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے حکومت کے ایس او پیز کو بالکل فالو نہیں کیا اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے علم میں نہ لا کر انہوں نے سخت مجرمانہ غفلت کا ثبوت دیا ہے ۔حکومتی ایس او پیز کے مطابق کرو ناکا کیس جہاں بھی ڈائیگنوز ہوتا ہے وہاں کے علاقے کو سیل کردیا جاتا ہے اور علاقے کے لوگوں کے سیمپل لے کے لیبارٹری بھیج دیے جاتے ہیں  اور اس علاقے کو ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہےاور تمام افراد کے ٹیسٹ نگیٹو آنےپر علاقے کو ڈی سیل کر دیا جاتا ہے۔ان احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے سے ہی ڈسٹرکٹ چکوال اب تک بڑے متاثرین سے بچا ہوا ہے اور الحمدللہ چکوال میں کرونا کا ایک بھی پیشنٹ یہاں کا لوکل نہیں ہے باہر سے لوگ ٹریول کرکے جو آئے ہیں انہیں میں جراثیم پائے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا اس وباء کے کنٹرول کے لیے شروع دن سے ریسکیو1122, پولیس، ریونیو، آرمی اور لوکل گورنمنٹ کا عملہ ضلع کے لوگو ں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کے دن رات کام کر رہے ہیں اور یہ سب ڈپٹی کمشنر کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -چکوال -