سرفراز کے ستارے گردش میں، کورونا کے باعث گھر میں محصور سابق کپتان کو پی سی بینے زوردار جھٹکا دیدیا

سرفراز کے ستارے گردش میں، کورونا کے باعث گھر میں محصور سابق کپتان کو پی سی ...
سرفراز کے ستارے گردش میں، کورونا کے باعث گھر میں محصور سابق کپتان کو پی سی بینے زوردار جھٹکا دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری سے باہر کر دیا ہے تاہم اس کیساتھ ہی سال 21-2020 کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی مراعات اور معاوضے میں کسی قسم کی کمی نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان ڈائریکٹر انٹر نیشنل ذاکر خان اور ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق پر مشتمل پی سی بی کی سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے جس میں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد جو نہ صرف کپتانی اور قومی ٹیم کے کسی فارمیٹ کی ٹیم میں شامل نہیں، کو سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری سے باہر کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل سرفراز احمد قومی ٹی 20 ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم اور لیگ سپنر یاسر شاہ کے ہمراہ اے کیٹیگری کا حصہ تھے لیکن اب سرفراز کو سی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ 18 اکتوبر 2019ءکو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا تھا جبکہ قومی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی بابراعظم کے سپرد کر دی تھی۔

مزید :

کھیل -