خلیل الرحمان قمر کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

خلیل الرحمان قمر کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے بڑا حکم دے دیا
خلیل الرحمان قمر کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے  ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے خلاف  ہتک عزت کے دعویٰ کی درخواست پر ان سے جواب طلب کرلیا۔

سول کورٹ میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت جمعہ کو ہوئی۔ درخواست گزارکی جانب سے ناصر چوہان ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔درخواست گزار صحافی  فرخ شہباز وڑائچ نے  خلیل الرحمان قمر کے خلاف  5 کروڑ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ  انٹرویو کے دوران خلیل الرحمان قمر سے مناسب سوال کیا تو وہ آپے سے باہر ہوگے۔خلیل الرحمان قمر نے سوال کا جواب دینے کی بجائے کیمرہ کے سامنے مجھے گالی دینا شروع کردی۔ خلیل الرحمان قمر نے شوشل میڈیا پر میرے خلاف مہم شروع کی۔ اس مہم کے بعد مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنا شروع ہوئیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ خلیل الرحمان قمر کی غیر مناسب زبان اور دھمکیوں کی وجہ سے میری شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔ عدالت خلیل الرحمان قمر کو 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے مختصر سماعت کے بعد ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر  کو جواب داخل کرانے کے لیے نوٹسز جاری کرتے ہوئے مزید  سماعت  17 مئی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -