عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے پھیلاﺅ کی ذمہ داری ووہان لیب کی بجائے شہر کی مارکیٹ پر عائد کردی

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے پھیلاﺅ کی ذمہ داری ووہان لیب کی بجائے شہر کی ...
عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے پھیلاﺅ کی ذمہ داری ووہان لیب کی بجائے شہر کی مارکیٹ پر عائد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو میں چین کے شہر ووہان کی ہول سیل مارکیٹ کا حصہ ہے لیکن اس پر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے رکن ڈاکٹر پیٹر بین ایمباریک کا کہنا تھا کہ 'یہ واضح ہے کہ اس میں مارکیٹ کا کردار ہے لیکن وہ کیا تھا اس کے بارے میں ہمیں معلوم نہیں'۔ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کے اطراف میں چند کیسز کا سامنے آنا بنیادی محرک تھا یا محض اتفاق تھا یہ واضح نہیں ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں چینی حکام نے کورونا وائرس سامنے آنے کے بعد ووہان کی مرکزی مارکیٹ کو بند کردیا تھا جو وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا حصہ تھا۔