ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 آج کافی دنوں کے بعد زائچے میں بڑی اچھی بہتری محسوس ہو رہی ہے اور جو دن پریشانی میں گزرے ہیں۔ ان کو یاد مت کریں، جواب ملے گا اس کی پلاننگ کریں بس۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 آج کا دن بحکم اللہ آپ کے لئے بڑا شانادر اور خوشگوار ثابت ہو سکتا ہے جب ضرورتیں پوری ہوں گی تو ذہنی سکون بھی حاصل ہوگا۔ آج ایسا ہی ہونے جا رہا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 حالات کمزور ضرور ہیں مگر خراب نہیں ہیں اور یہ وقت بھی ان شاءاللہ گزر ہی جائے گا۔ جو نقصان ہونا تھا ہو چکا اب صرف بہتری آئے اور بڑی شاندار آئے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 جو لوگ مالی حوالے سے سخت مشکل میں ہیں ان کے لئے اب خوشخبری ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر بہتری کا عمل شروع ہونے جا رہا ہے۔ اب سب کچھ بہتر ہ وتا جائے گا، ان شاءاللہ

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 آپ کی ایک کوشش اب کامیابی کے قریب لگتی ہے اور اولاد وغیرہ کے حوالے سے اچھی خبر ہے۔ روزگار کا خانہ بھی بحکم اللہ بہتری کو ظاہر کر رہا ہے، ان شاءاللہ

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 چھوٹی موٹی باتوں پر پریشان نہ ہوں۔حالات اتنے بُرے نہیں جتنے آپ سمجھ رہے ہیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو آپ ہر مشکل وقت سے نکل جائیں گے۔ آج سمجھ لیں کہ ابتداءہے۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 آپ اس وقت کسی بندش وغیرہ کا ہرگز شکار نہیں ہے۔ اس وہم سے باہر نکلیں اور حقیقت کا سامنا کریں۔ مایوسی سے ہی آپ بُرے حالات سے دوچار ہو رہے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 اچھی اور اہم خبریں ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ گھر کی صورت حال بھی اب بدلے گی۔ اس میں کوئی تبدیلی کا اشارہ موصول ہو رہا ہے۔ جو آپ کے لئے اچھا ہی ثابت ہوگا۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 جن افراد نے مالی طور پر سخت دن دیکھے ہیں۔ وہ اب ان شاءاللہ جلد اچھے دنوں کا سامنا کریں گے اور گھر میں اور ملازمت وغیرہ میں جو ٹینشن ہے وہ ختم بھی جائے گی۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 آج کل جس قسم کے حالات نے تنگ کیا ہوا ہے۔ یہ سب عارضی ثابت ہوں گے اور صورت حال کسی وقت بھی حیران کن طریقے سے بدل کر آپ کے حق میں ہونا شروع ہو جائے گی۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 غیبی انداز سے کچھ رقم وغیرہ کے ہاتھ میں آنے کے چاسن پیدا ہو رہے ہیں۔ خانگی حوالے سے بھی اب اچھی خبریں ملنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اب مشکل آسان ہو گی۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 آج تو بڑا اچھا دن ثابت ہوگا۔ آپ مشکلات والا خانہ بند ہونے سے پوری طرح بہتری میں آنا شروع ہو جائیں گے اور صحت کے حوالے سے بھی خاص بہتری مل سکتی ہے۔