ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی پولیس کو ناکام قرار دےدیا 

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی پولیس کو ناکام قرار دےدیا 
ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی پولیس کو ناکام قرار دےدیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے کہا کہ شہر کر اچی گز شتہ کئی سالو ں سے مسائل سے دوچار ہے اور وفاقی وصوبا ئی حکو متیں مسائل حل کر نے میں ناکام رہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ سٹر یٹ کر ائمزاپنے عروج پر ہیں جبکہ پو لیس اپنی ذمہ داریا ں پو ری کر نے میں بری طر ح ناکام ہے، شہر کا انفر ا سٹریکچر تبا ہ ہو چکا ہے اور لو گ پر یشان ہیں ،عوامی مسائل ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں اور انکا کو ئی حل نظر نہیں آتا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں سینیٹر فیصل سبزواری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر سینیٹر فیصل سبزواری نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے اس شہر کی پو لیس غیر مقامی ہے، جس کے با عث آج بھتہ خو ری عروج پر ہے،دوکا نیں سیل کر دی جا تی ہیں اور رشوت لیکر کھلوادی جا تی ہیں، سیف سٹی کے نام پر اربو ں روپے خر چ ہو چکے ہے لیکن سڑکو ں پر سٹر یٹ کریمنل کے ہا تھو ں عوام کا لٹنا معمو ل بن چکا ہے، گھر وں سے نکلنے والی خو اتین بھی لٹ رہی ہیں، ایک جا نب لا ک ڈان کے نام پر تا جر وں اور کا روبا ری طبقے کو پر یشان کیا جا رہا ہے دوسری جا نب عوام اذیت میں ہیں۔

فیصل سبزواری نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس با ت کا نو ٹس لیں بھتہ خو ری کی منظم مہم کی قیا دت کو ن کر رہا ہے؟ پو رےشہرمیں حکو مت کی رٹ نظر نہیں آتی، پو لیس کو لگام دیے بغیر یہ معاملا ت حل نہیں ہو سکتے، کو رونا ایس او پیز پر بھی مو ثر عمل درآمد اس وقت ممکن ہے جب پو لیس اپنی ذمہ داریو ں کو نبھائے ۔فیصل سبزواری نے مز ید کہا کہ اگر یہ روایہ درست نہ ہو ا تو عوام راست اقدام اٹھا نے پرمجبو ر ہو نگے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -