چکن کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی 

چکن کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی 
چکن کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسابقتی  کمیشن آف پاکستان   کے مطابق  ملک بھر میں پولٹری فیڈ ملوں کے  گٹھ جوڑ سےچکن کی  قیمتوں میں اضافے  ہوا ہے۔

مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 19 پولٹری فیڈ کمپنیاں قیمتوں کے تعین کے حوالے سے مبینہ گٹھ جوڑ میں ملوث رہی ہیں،اس گٹھ جوڑ کی وجہ سے مرغیوں کی خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔پولٹری فیڈ برائلر گوشت اور انڈوں کی لاگت کا تقریبا 75 سے 80 فیصد ہے۔ پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں اضافے سے مرغی اور انڈوں کی قیمتوں پر اثر پڑتا ہے۔دسمبر 2018 سے دسمبر 2020 کے درمیان فیڈ ملوں نے آپس میں ملی بھگت کر کے پو لٹری فیڈ کی قیمتوں میں اوسطا 836 روپے فی 50 کلوگرام بیگ یعنی 32 فی صد اضافہ کیاجس کے باعث چکن کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا۔لاہور میں اسوقت چکن کی قیمت 370 روپے فی کلو ہے۔

مزید :

قومی -