جمعتہ الوداع کے موقع پر شہر بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے

 جمعتہ الوداع کے موقع پر شہر بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کی طرف سے جمعتہ الوداع کے موقع پر شہر بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی کی ہدایت پرشہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی گئی۔ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں قائم مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے لئے 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کی 5057مساجد کو حساسیت کے اعتبار سے 03کیٹیگریزمیں تقسیم کیا گیا ہے۔اے کیٹیگری میں 218،بی کیٹیگری775جبکہ سی کیٹیگری میں 4064 مساجد شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -