بزرگ صحافی بھا ایم۔ طفیل کی رحلت!

بزرگ صحافی بھا ایم۔ طفیل کی رحلت!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سینئر بزرگ صحافی نوے سالہ ایم۔طفیل جن کو سب لوگ بھا طفیل کہتے تھے، لاہور میں انتقال کر گئے، انہیں کوٹ لکھپت کے قبرستان میں سپردِخاک کر دیا گیا۔ایم۔ طفیل کی نصف صدی سے بھی زیادہ عمر صحافتی پیشے میں گذری۔انہوں نے کوہستان سمیت مختلف اخبارات میں کام کیا،ان دِنوں روزنامہ ”جنگ“ سے منسلک اور کالم تحریر کرتے تھے،مرحوم نے اپنے دورِ صحافت میں رپورٹر، سب ایڈیٹر، نیوز ایڈیٹر اور انچارج ایڈیٹوریل کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ طویل تجربے سے نوجوان صحافی بھی ان سے مستفید ہوتے رہے۔اللہ اُن کی مغفرت فرمائے اور پس ماندگان کو صبر کی توفیق ارزانی فرمائے۔

مزید :

رائے -اداریہ -