ن لیگی صدر کو ائیرپورٹ روکےجانے پرسعودی عرب میں بیٹھے شہباز گل خود کو نہ روک پائے ، ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی قیادت تلملا اٹھے

ن لیگی صدر کو ائیرپورٹ روکےجانے پرسعودی عرب میں بیٹھے شہباز گل خود کو نہ روک ...
ن لیگی صدر کو ائیرپورٹ روکےجانے پرسعودی عرب میں بیٹھے شہباز گل خود کو نہ روک پائے ، ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی قیادت تلملا اٹھے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو لاہور ائیرپورٹ پر ایف آئی حکام نے بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے،قائد حزب اختلاف کو  لاہور ائیرپورٹ پرروکےجانےکےبعد وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے میدان میں آتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے کہ ن لیگی قیادت تلملا اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں موجود ڈاکٹر شہباز گل نے شہباز شریف کے لاہور ائیرپورٹ پر  پہنچنے اور پھر امیگریشن حکام کی جانب سے انہیں روکےجانے کی خبر سنی تو خود بھی خاموش نہ رہ سکے اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ’ تیزیاں چیک کریں ان چوروں کی، ابھی آرڈر کی سیاہی خشک نہیں ہوئی اور روانگی کے لئے ائیرپورٹ پر جا پہنچے ،اب نہ کرونا کا ڈر ،نہ کمر درد ،نہ وطن عزیز کے ہسپتال اچھے اور نہ یہاں کے ڈاکٹر اچھےلیکن الیکشن اور ووٹ لینے اور حکومت کرنے کے لئے یہ پھر پاکستان آ دھمکیں گے‘۔

انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ ’یہ لوگ اس ملک کے حکمران رہے ہیں اور ان کو بھاگنے کی کتنی جلدی ہے؟ ایسے بھاگ رہے ہیں راتوں رات جیسے چور چوری کے بعد بھاگتا ہے، زرا چیک کریں کیسے ایک سرکاری افسر کو پریشرائز کر رہے ہیں؟۔

یاد رہے کہ شہباز شریف کو لاہور ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیاہے ،ایف آئی اے امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ  وزارت داخلہ کی جانب سے ن لیگی صدر کا نام تاحال بلیک لسٹ سے نہیں نکالا گیا، سسٹم میں کلیئرنس جاری نہیں ہوئی، امیگریشن سسٹم میں اپ ڈیٹ نہ ہونے سے انہیں آف لوڈ کردیا گیا لہٰذا نام کلئیر ہونے پر جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

دوسری طرف  ن لیگ نے  امیگریشن حکام کے اس عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کے تحریری احکامات کے بعد شہباز شریف کا ایک اور لسٹ میں نام  شامل کرنا توہینِ عدالت ہے،وکلاء سےمشاورت جاری ہے،توہین عدالت کا نوٹس دینگے۔

مزید :

قومی -