وزیراعظم کا دورہ کامیاب، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سپریم کوارڈینیشن کونسل کا معاہدہ طے پا گیا

وزیراعظم کا دورہ کامیاب، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سپریم کوارڈینیشن ...
وزیراعظم کا دورہ کامیاب، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سپریم کوارڈینیشن کونسل کا معاہدہ طے پا گیا

  

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سپریم کوارڈینیشن کونسل کا معاہدہ طے پا گیا، وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دستخط کیے. 

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعہ کی شب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قصر السلام جدہ کے ایوان شاہی میں مذاکرات کئے. 

انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے موضوع پر بات چیت کی، سعودی عرب اور پاکستان کی اعلیٰ رابطہ کونسل کے معاہدے پر دستخط کیے۔دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو معاہدوں اور دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے. 

کونسل میں سعودی عرب کی طرف سے قیادت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔ 

یاد رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات منفرد اور اعلیٰ سطح کے ہیں، نئے معاہدوں سے دو طرفہ تعلقات مزید گہرے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں جن شعبوں میں مزید معاہدوں پر دستخط ہونا ہیں ان میں گرین پاکستان، وزارت داخلہ اور وزارت ثقافت اور اطلاعات کے حوالے سے معاہدے شامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -عرب دنیا -