پاک میڈیا فورم پاک سعودی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: عمران اعوان

پاک میڈیا فورم پاک سعودی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: عمران ...
پاک میڈیا فورم پاک سعودی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: عمران اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) پاک میڈیا فورم کے سنئیر رکن عمران اعوان کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا مقامی ہوٹل میں ہونے والی افطار پارٹی میں قریبی دوستوں نے شرکت کی. 

اس موقع پر عمران اعوان نے پاک میڈیا فورم کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں صحافتی امور میں سب سے اہم نام پاک میڈیا فورم کا ہے جس نے ہمیشہ پاک سعودی تعلقات کے فروغ کے لئے کام کیا ہے اور صحافتی امور کو بہتر انداز کے ساتھ انجام دیا ہے کیمونٹی سرگرمیاں ہوں یا سفارت خانہ پاکستان ہر طرح سے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا بھر کو دیکھایا ہے اور یہی ہماری کامیابی ہے. 

اس موقع پر امجد راجہ، ذیشان عارف اور قیصر سمیت دیگر نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہم عرصہ دراز سے اس میں مقیم ہیں اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت زرمبادلہ کی صورت میں کی ہے ہماری یہ ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ پاکستان بھی ترقی کا سفر شروع کرے اور ملکی معیشت بہتر ہو اور پاکستان میں روزگار کے مواقع فراہم ہوں آخر میں افطار ڈنر میں شریک افراد نے عمران اعوان کا شکریہ ادا کیا.