ملک بھر میں کورونا سے مزید 120اموات، 4109نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے مزید 120اموات، 4109نئے کیسز رپورٹ
ملک بھر میں کورونا سے مزید 120اموات، 4109نئے کیسز رپورٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لا ئن)کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 120 اموات اور 4 ہزار 109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی اوسی )کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 797 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 48 ہزار 103 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.54 فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہزار 699 ہے اور 7 لاکھ 47 ہزار 755 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 891 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 698، خیبرپختونخوا 3 ہزار 537، اسلام ا?باد 702، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 243 اور آزاد کشمیر میں 499 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 77 ہزار 414، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 22 ہزار 520، پنجاب 3 لاکھ 14 ہزار 517، سندھ 2 لاکھ 89 ہزار 646، بلوچستان 23 ہزار 016، آزاد کشمیر17 ہزار 660 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 358 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -