وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جدہ میں سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات ہوئی ، جس میں وزیرخارجہ نے سعودی عرب کی ترقی کو سراہا۔
نجی ٹی وی ہم نیو ز کے مطابق دونوں وزرا کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی اور سیاحت میں تعاون بڑھانے پر زور دیاگیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا اس حوالے سے کہناتھا کہ ملاقات کا ماحول انتہائی دوستانہ تھا،وفد کی سطح ملاقات میں وزیر اعظم، آرمی چیف موجودتھے،ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ،سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں حالیہ آو¿ٹ ریچ کے حوالے سے اعتماد میں لیا ۔
ملاقات میں سعودی پاکستان سپریم کوآرڈی نیشن کونسل مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیاجس کی سربراہی وزیراعظم عمران خان اور شہزادہ محمد بن سلمان کریں گے۔مطلوبہ ورک فورس کا زیادہ حصہ پاکستان سے لیا جائے گا ۔
دونوں ممالک نے توانائی، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں آگے بڑھنے کے عزم کا اعاد کیا ہے۔