وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب دیرینہ تعلقات کوتقویت دینے کاباعث بنے گا، فواد چوہدری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خا ن کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کوتقویت دینے کاباعث بنے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم عمران خان کے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا جو یہ بات ثابت کرتا ہے کہ دونوں رہنماو¿ں کے مابین اچھے تعلقات ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب اورپاکستان 2 بھائی ہیں اوردونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اوراعتمادکارشتہ قائم ہے۔