بڑا چور ہمیشہ ریلیف لینے میں کامیاب ہوجاتا ہے،حلیم عادل شیخ

بڑا چور ہمیشہ ریلیف لینے میں کامیاب ہوجاتا ہے،حلیم عادل شیخ
بڑا چور ہمیشہ ریلیف لینے میں کامیاب ہوجاتا ہے،حلیم عادل شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوراپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہبڑا چور ہمیشہ ریلیف لینے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پیغام جاری کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بڑا چور ہمیشہ ریلیف لینے میں کامیاب ہوجاتا ہے اور دھیلے کی چوری میں ملوث عمرقید کاٹ رہا ہوتا ہے۔ 
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شوباز شریف نے جس کی گارنٹی دی وہ واپس نہیں آئے تو خود کیسے آئیں گی، ن لیگ کے لیے مسلسل ریلیف کا سلسلہ عجیب و حیران کن ہے، ایک منی لانڈر کا اس طرح فرار ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔

مزید :

قومی -