برطانوی ویکسین آسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوروناوائرس سے بچاﺅ کے لئے تیار کیئے جانے والی برطانوی ویکسین آسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ ویکسین کی پہلی کھیپ میں 12 لاکھ 48 ہزار 400 خوراکیں شامل ہیں جبکہ پہلی کھیپ پاکستان میں کوویکس سہولت کے تحت لائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسی نیشن جاری ہے جس میں شہریوں کو چین کی سائنو فارم، کین سائنو بائیو ویکسین لگائی جارہی ہے۔