افغانستان سے ملٹری چیک پوسٹ پر فائرنگ، پاک فوج کا فوری ردعمل 

افغانستان سے ملٹری چیک پوسٹ پر فائرنگ، پاک فوج کا فوری ردعمل 
افغانستان سے ملٹری چیک پوسٹ پر فائرنگ، پاک فوج کا فوری ردعمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ (ویب ڈیسک) افغانستان سے دہشتگردوں کی بین الاقوامی سرحد پر باجوڑ میں ملٹری چیک پوسٹ پر فائرنگ  کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔

جیو نیوز کے مطابق  پاک فوج کے شعبہ تلعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ کا فوری جواب دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان زخمی ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان سے موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کی درخواست کرتا رہا ہے اور پاکستان کے خلاف دہشتگرد سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال ہونے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔