”اس مرتبہ عید پر ’ جپھیاں اور پپیاں ‘ نہیں ہوں گی “فردوس عاشق اعوان کا عیدالفطر کے حوالے سے دلچسپ پیغام 

”اس مرتبہ عید پر ’ جپھیاں اور پپیاں ‘ نہیں ہوں گی “فردوس عاشق اعوان کا ...
”اس مرتبہ عید پر ’ جپھیاں اور پپیاں ‘ نہیں ہوں گی “فردوس عاشق اعوان کا عیدالفطر کے حوالے سے دلچسپ پیغام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعت فرد و س عاشق اعوان نے عیدالفطر کیلئے انتہائی حیران کن اور مضحکہ خیز انداز اپناتے ہوئے دلچسپ پیغام جاری کر دیاہے ۔۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اس عید پر پنجاب بھر میں اجتماعات اور پارٹیاں نہیں ہوں گی اور نہ ہی اس بار ماضی کی روایات کی طرح ’جپھیاں اور پپیاں' ہوں گی۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے تمام سیاستداںوں اور اہم شخصیات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس بار عید پر وہ اپنے ڈیروں پر کوئی ملن پارٹیاں منعقد نہیں کریں گے۔


وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیاں انسان کی زندگی سے جڑی ہیں، اگر انسان ہوگا اور صحت مند ہوگا تو عید کی خوشیاں بھی دوبالا ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جس طرح احتیاطی تدابیر کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاو¿ن نافذ کیا ہے، اسی طرح لوگ بھی وبا سے بچنے کے لیے سمارٹ موبائل کا استعمال کریں اور ایک دوسرے کو آن لائن عید مبارکیں دیں۔
فردوس عاشق اعوان نے لوگوں کو تجویز دی کہ وہ اپنے پیاروں کو ویڈیو کے ذریعے عید کی مبارک باد دیں اور ملنے ملانے سے گریز کریں۔
انہوں نے وبا کی وجہ سے نافذ پابندیوں کے باعث خواتین کی جانب سے عید خریداری نہ کر پانے پر افسوس کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ انہیں احساس ہے کہ اس بار پابندیوں کی وجہ سے خواتین چوڑیاں اور دوسری چیزیں خرید نہیں کر سکیں اور ان کا خریداری کا شوق ادھورا رہ گیا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وبا کی وجہ سے اس بار پنجاب بھر میں عید کے اجتماعات نہیں ہوں گے اور نہ ہی سیاسی شخصیات اپنے ڈیروں پر عید پارٹیاں منعقد کر سکیں گے۔

مزید :

قومی -