وزیر صحت یاسمین راشد نے کورونا ویکسین کے ختم ہونے کی خبریں بے بنیادقرار دے دیں

وزیر صحت یاسمین راشد نے کورونا ویکسین کے ختم ہونے کی خبریں بے بنیادقرار دے ...
وزیر صحت یاسمین راشد نے کورونا ویکسین کے ختم ہونے کی خبریں بے بنیادقرار دے دیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدن نے کورونا ویکسین کے ختم ہونے کی خبریں بے بنیادقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسین سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، ویکسی نیشن کاعمل تیزی سے جاری ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیو ز کے مطابق صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد کا کہناتھا کہ غلط خبریں پھیلائی جار ہی ہیں کہ ویکسین ختم ہوگئی ،ہمارے پاس ویکسین بالکل بھی ختم نہیں ہوئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی اوسی) نے جون تک 3 لاکھ یومیہ ویکسین لگانے کاہدف دیاہے جس کے لئے ویکسین ہمارے پاس وافرمقدارمیں پڑی ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کی کہ لوگ پریشان نہ ہوںویکسی نیشن کاکوئی ری ایکشن نہیں ہے، ویکسی نیشن سنٹرز میں آکرویکسین لگوائیں، اب تک لاکھوں لوگ مستفید ہوچکے ہیں۔40 سال سے زائدعمرکے افرادکوبھی واک ان ویکسین کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی ویکسین دنیاکی بہترین ویکسینزمیں سے ایک ہے جس کاشماردنیاکی بہترین ویکسین میں ہوتاہے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -