خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میںضمانت کے لئے دائر کی گئی درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ 20 مئی کوخواجہ آصف کی درخواست پر سماعت کرے گا،اس سے قبل بنچ کے ایک رکن کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہیں ہوسکی تھی۔خواجہ آصف کی جانب سے درخواست ضمانت میں موقف قائم کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تمام اثاثے ڈکلئیر ہیں لہٰذا عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی تحویل میں ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -