سعودی عرب کے ویژن کوعملی جامہ پہنانے کیلئے 10ملین افرادی قوت درکارلیکن زیادہ تر لوگ کس ملک سے ہوں گے؟ پتہ چل گیا

 سعودی عرب کے ویژن کوعملی جامہ پہنانے کیلئے 10ملین افرادی قوت درکارلیکن ...
 سعودی عرب کے ویژن کوعملی جامہ پہنانے کیلئے 10ملین افرادی قوت درکارلیکن زیادہ تر لوگ کس ملک سے ہوں گے؟ پتہ چل گیا

  

جدہ،اسلام آباد  (آئی این پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ سعودی ویژن پلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے  مطلوبہ ورک فورس کا زیادہ حصہ پاکستان سے لیاجائیگا،سعودی عرب کے ویژن کوعملی جامہ پہنانے کیلئے 10ملین افرادی قوت درکارہوگی،سعودی عرب پاکستان کوسعودی ڈویلپمنٹ فنڈسے500ملین ڈالرفراہم کرے گا، رقم کو پاکستان میں  انفرااسٹرکچرڈویلپمنٹ،آبی وسائل کی ترقی پر خرچ کیا جائیگا.

جدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا وزیراعظم کی ولی عہد سے ملاقات ہوئی ہے کابینہ اراکین موجودتھے، میری سعودی وزیرخارجہ کیساتھ بھی نشست ہوئی، ملاقاتوں کاماحول انتہائی دوستانہ تھا، ولی عہدخودوزیراعظم کاخیرمقدم کرنے تشریف لائے،وزیرخارجہ نے کہا کہ وفودکی سطح پرمذاکرات کے بعدہماری ایک اسمال گروپ ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف اورمیں خود موجود  تھا، اس دوران افغان امن عمل سمیت خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا.

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ نے انکی حالیہ آؤٹ ریچ کے حوالے سے اعتمادمیں لیا، وزیراعظم اورولی عہدکے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پردستخط ہوئے، سعودی عرب اورپاکستان کے مابین کوآرڈینیشن کونسل کاقیام ہوگا جبکہ ادارہ جاتی سطح پرایک  پلان ترتیب  دیاگیاہے اور ہم نے سرمایہ کاری،روزگارکیمواقعوں میں آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد نے ہمیں سعودی عرب کے ویژن کے خدوخال سے آگاہ کیا، انکے مطابق ویژن کوعملی جامہ پہنانے کیلئے انہیں 10ملین افرادی قوت درکارہوگی، اس مطلوبہ ورک فورس کازیادہ حصہ پاکستان سے لیاجائیگا، روزگارکے حوالے سے، یہ پاکستانیوں کیلئے ایک بہت بڑی خبرہے.

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 5اہم معاہدوں پردستخط کیے گئے ہیں، ایک معاہدہ کوآرڈینیشن کونسل کے قیام کے حوالے سے ہوا، 2معاہدے قیدیوں کے تبادلے اور جرائم کی بیخ کنی کے حوالے سے طے پائے جبکہ 2معاہدوں پرمیں نیدستخط کیے،ان میں ایک معاہدہ انسدادمنشیات کاتھا،شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے معاہدے کی رو سے سعودی عرب پاکستان کوسعودی ڈویلپمنٹ فنڈسے500ملین ڈالرفراہم کرے گا، رقم کو  پاکستان میں انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور آبی وسائل کی ترقی سمیت ہائیڈروپاورڈویلپمنٹ کیلئے خرچ کیا جائے گا.

انہوں  نے کہا کہ ہم نے اوآئی سی اوراس کی آئندہ سمت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے سعودی ولی کودورہ پاکستان کی دعوت دی جوقبول کی جبکہ سعودی ہم منصب کوبھی پاکستان آنے کی دعوت دی انہوں نے قبول کی ہے، عیدکے بعددورہ پاکستان کے خدوخال طے کر نے کیلئے سعودی وفد تشریف  لائیگا، مجموعی طورپریہ دورہ سعودی عرب انتہائی سود مند رہا ہے۔

مزید :

قومی -عرب دنیا -