شہبازشریف کو جہازسے آف لوڈ کرنے کا معاملہ، ن لیگ شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے سرگرم ہو گئی ، کوششیں شروع 

شہبازشریف کو جہازسے آف لوڈ کرنے کا معاملہ، ن لیگ شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے ...
شہبازشریف کو جہازسے آف لوڈ کرنے کا معاملہ، ن لیگ شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے سرگرم ہو گئی ، کوششیں شروع 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہبازشریف کو صبح سحری کے وقت دوحہ جانے والی فلائٹ سے بلیک لسٹ میں نام ہونے کے باعث آف لوڈ کر دیا گیا تھا تاہم اب اس لسٹ میں سے نام نکلوانے کیلئے ن لیگ سرگرم ہو گئی ہے اور لاہور ہائیکور ٹ کے مصدقہ تحریری حکم کی کاپی وفاقی سیکریٹری داخلہ کو بھیجوا دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریری حکم کی مصدقہ کاپی ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن کو بھی بھجوا دی گئی ہے ، شہبازشریف کی لیگل ٹیم کی موجودگی میں لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم بھجوایا گیا ، عدالت کا حکم ہائیکورٹ کی ڈسپیچ برانچ کے ذریعے متعلقہ اداروں کو بھجوایا گیا ہے ۔ لاہور ہائیکور ٹ نے شہبازشریف کو ایک بار آٹھ ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے رکھی ہے ۔

دوسری جانب شہبازشریف کو فلائٹ سے آف لوڈ کرنے کے معاملے پر مریم اورنگزیب ، عطاللہ تارڑ اور میاں مرغوب سمیت دیگر رہنما ایف آئی اے لاہور کے دفترپہنچ گئے ہیں ، وفد نے شہبازشریف کے لندن جانے کے حوالے سے درخواست اور عدالتی احکامات جمع کروائے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ایف آئی اے کا دفتر بند ہے اور افسران اندر موجود نہیں ہے اس کے باوجود بھی ن لیگی رہنما زبردستی ایف آئی ا ے کے دفتر میں گھس گئے ، ن لیگی رہنماﺅں نے بدتمیزی بھی کی ۔

مزید :

قومی -