کورونا وبا کا خاتمہ کیسے ممکن ہے ؟ میاں افتخار حسین نےحیران کن تجویز دے دی

کورونا وبا کا خاتمہ کیسے ممکن ہے ؟ میاں افتخار حسین نےحیران کن تجویز دے دی
کورونا وبا کا خاتمہ کیسے ممکن ہے ؟ میاں افتخار حسین نےحیران کن تجویز دے دی

  

 پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا ، اگر خصوصی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو اس وبا کا مکمل خاتمہ ناممکن ہو جائیگا۔ 

 باچاخان ٹرسٹ  کی جانب سے فنکار برادری میں عیدپیکجز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخارحسین نے کہا کہ اقتصادی طور پر مضبوط ممالک کو بٹھا کر ماہرین کی ایک ٹیم بنا ئی جائے جو ویکسین بنانے، فراہم کرنے اور فنڈز اکھٹا کرنے کیلئے لائحہ عمل بنائے،اقوام متحدہ کی جانب سے اگر اس طرح کے اقدامات اٹھائے جائیں تو کورونا وبا پوری دنیا سے ختم ہوسکتی ہے،اگر ترجیحی بنیادوں پر پوری دنیا کے ممالک سنجیدگی سے اس پر عمل کریں تو ایک مہینے کے اندر وبا ختم ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا تب تک ختم نہیں ہوگی جب تک ہر فرد کو اس وبا سے بچایا نہ جائے،ممالک کے درمیان راستوں کی بندش، مسافروں پر پابندیوں، کاروبار بند کرنے یا لاک ڈاﺅن سے مکمل خاتمہ ممکن نہیں،اگر دنیا کےمضبوط ممالک نےسنجیدگی نہ دکھائی تو نہ صرف وبا باقی رہے گی بلکہ اقتصادی طور پر دنیا تباہی کی جانب گامزن ہوگی۔

میاں افتخارحسین نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر عید کی خوشیاں نہیں، ہر گھر میں ماتم ہے، وبا نے تباہی مچائی ہوئی ہے،ان وبائی حالات میں عیدالفطر کے موقع پر مستحقین اور غرباءکا خصوصی خیال رکھا جائے تاکہ انہیں باہر نہ جانا پڑے،فنکار ہمارا اثاثہ ہیں، انکی حمایت و امداد جاری رہے گی،بدقسمتی سےفنکار برادری کیلئے حکومت وقت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے،اے این پی مقامی فنکار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اپنی دورحکومت میں ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے انکی خدمات کو سراہا،دہشتگردی کے مقابلے میں اے این پی نے ثقافت کے خدمتگاروں کیلئے نشترہال دوبارہ کھولا اور سال بھر اس میں سرگرمیاں جاری رہیں۔

مزید :

کورونا وائرس -