وہ تنظیم جس نے کورونا کے مریضوں کو آکسیجن گھر پر فراہم کرنا شروع کردی، 1023 پر کال کرکے مفت سلنڈر حاصل کریں

وہ تنظیم جس نے کورونا کے مریضوں کو آکسیجن گھر پر فراہم کرنا شروع کردی، 1023 پر ...
وہ تنظیم جس نے کورونا کے مریضوں کو آکسیجن گھر پر فراہم کرنا شروع کردی، 1023 پر کال کرکے مفت سلنڈر حاصل کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی کی ذیلی فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن نے کورونا کے مریضوں کیلئے مفت آکسیجن کی فراہمی شروع کردی۔

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے کورونا مریضوں کیلئے ایک ہاٹ لائن قائم کی گئی ہے جس پر فون کرکے کورونا کے مریضوں کیلئے مفت آکسیجن سلنڈرز، آکسیجن کنسنٹریٹرز اور آکسی میٹرز حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ یہ سروس ابتدائی طور پر چار بڑے شہروں لاہور، کراچی ، پشاور اور راولپنڈی میں شروع کی گئی ہے۔  چاروں شہروں میں بسنے والے کورونا کے ضرورتمند مریض 1023 پر کال کرکے مفت سہولیات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔