مہنگائی کی بے رحم لہر نے کاروباری شعبہ کو نقصان پہنچایا،کاشف امین

مہنگائی کی بے رحم لہر نے کاروباری شعبہ کو نقصان پہنچایا،کاشف امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) صنعت و تجارت پر ٹیکسوں کی شتر بے مہار صورت حال ملکی معیشت کو کمزور کررہی ہے۔ مہنگائی کی بے رحم لہر نے کاروبار کمزور کردیئے ہیں عام آدمی کی قوت خرید دم توڑ رہی ہے۔ ملک کے مستحکم معاشی حالات ہی قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ قوم کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے صنعت و تجارت پر ہیوی مقامی ڈیوٹیز کو کم ترین سطح پر لایا جائے۔ ریلیف اور سبسڈیز ملکی معاشی استحکام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتی ہے۔ حکومت ملک میں مہنگائی کیخلاف سخت ترین پالیسیز بناکر سختی سے عملدرآمد کروائے۔ان خیالات کا اظہارپی سی بی سی  کے میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے ایک بیان میں کیا۔