نوابشاہ،دادو،موہنجوداڑومیں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈسےبڑھنےکاامکان 

نوابشاہ،دادو،موہنجوداڑومیں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈسےبڑھنےکاامکان 
نوابشاہ،دادو،موہنجوداڑومیں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈسےبڑھنےکاامکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی  جبکہ نوابشاہ،دادو،موہنجوداڑومیں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈسےبڑھنےکاامکان  ہے ۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  موسم کی پیشگوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ  پنجاب،سندھ،بلوچستان کےکچھ علاقےشدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ   ملک کےاکثرعلاقےہیٹ ویوکےزیراثرہیں،  بلوچستان میں سبی،تربت،نوکنڈی بھی شدید گرمی کی  لہر کے زیر اثر ہے ،  11مئی سےکراچی سمیت  اندرون سندھ میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  خلیج بنگال میں بننےوالےسائیکلون کےباعث موسم گرم رہےگا،   دن میں درجہ حرارت 35 سے 37 سینٹی گریڈ تک رہےگا۔