نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا

نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا
نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں پولیس نے کارروائی کرکے نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے ایسے ملزم کو گرفتار کیا جس نے 21 سالہ لڑکی کو ملازمت دینے کے بہانے بلایا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ملزم ظفر نے  لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کریم بلاک بلوایا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کی۔
بعد ازاں مقدمہ درج ہونے پر اے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عقیلہ نقوی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔  ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکیا گیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خواتین سے زیادتی و ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔