اشتہاری کمپنی بناکر لیڈی ڈاکٹر سے فراڈ ، لاکھوں روپے ہتھیا لیے مگر کیسے؟ ملزم گرفتار

اشتہاری کمپنی بناکر لیڈی ڈاکٹر سے فراڈ ، لاکھوں روپے ہتھیا لیے مگر کیسے؟ ...
 اشتہاری کمپنی بناکر لیڈی ڈاکٹر سے فراڈ ، لاکھوں روپے ہتھیا لیے مگر کیسے؟ ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے اشتہاری کمپنی بناکر لیڈی ڈاکٹر سے فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم بلال نے لیڈی ڈاکٹر سے کلینک کی افتتاحی تقریب کی پروموشن کے لیے 6 لاکھ روپے ایڈونس لیا تھا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق   ملزم نے ایڈونس رقم لینے کے باوجود تقریب کا انعقاد کیا اور نہ ہی لیڈی ڈاکٹر کو رقم واپس کی۔ گارڈن ٹاؤن پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر 3 مارچ کو مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد ملزم روپوش ہوگیا تھا، جسے اب 2 ماہ بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔