گرمی کی شدید لہر کا خدشہ ، دھوپ سے بچیں ،پانی کا زیادہ استعمال کریں

گرمی کی شدید لہر کا خدشہ ، دھوپ سے بچیں ،پانی کا زیادہ استعمال کریں
 گرمی کی شدید لہر کا خدشہ ، دھوپ سے بچیں ،پانی کا زیادہ استعمال کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 تحریر :دیبا مرزا 

مئی کے آغاز ہوتے  ہی سورج سوا نیزے پر آگیا گرمی کی شدت جیسے اب ہے کبھی ایسی نہیں تھی ویسے تو اپریل میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کا 61 سالہ ریکارڈ ٹوٹا لیکن مئی کے شروع کے دو چار دن چھوڑ گرمی خوب پڑی سورج نے بھی خو ب آنکھیں دکھا ئیں ابھی تو یہ آغا ز ہے گر می کی شدید لہر آنے کو تیا ر ہے ۔محکمہ مو سمیا ت کی جانب سے آئندہ ہفتہ گر می کی شدت عروج پر پہنچنے کی پیشین گو ئی کر دی گئی ہے ہیٹ ویو انسانی جسم سمیت جا نداروں کو شدید متا ثر کر سکتی ہے ڈاکٹرز کی جانب سے احتیا طی تدا بیر اپنا نے کا مشورہ گرمی کی شدت کا براہ راست اثر آنکھوں پر اثر کر ے گی گرمی سے بچنے کے لیے آنکھوں کو خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دراصل گرمیوں میں چلچلاتی دھوپ اور گرم ہواؤں کی وجہ سے آنکھوں میں جلن، خارش، پانی اور سرخی جیسے مسائل نظر آتے ہیں۔ٹھنڈے پانی سے دھوئیں گرمیوں میں دھوپ یا ہیٹ سٹروک کی وجہ سے آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ان میں جلن اور خارش بھی شروع ہوجاتی ہے۔ ایسے میں دن میں 3 سے 4 بار آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھونا بہت فائدہ مند ہوتا ہے اسی طرح وژن سنڈروم سے بچاؤ بھی ضروری ہے کمپیوٹر پر زیادہ دیر کام کرنے کی وجہ سے کئی بار وژن سنڈروم کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس لیے ہر آدھے گھنٹے بعد 5 سے 10 منٹ تک کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، سمارٹ فون اور ٹی وی سکرین سے نظریں ہٹا کر آنکھوں کو آرام دینا نہ بھولیں گر می کی تیز لہریں کی وجہ جس کی وجہ سے آنکھوں میں سوجن، جلن، خارش اور خشکی ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں آپ دن میں 3 سے 4 بار آنکھوں میں اپنے ڈاکٹر سے ریکمنڈڈ آئی ڈراپس ڈال کر آرام حاصل کر سکتے ہیں۔سن گلاسز کا استعمال کریں دھوپ میں باہر نکلنے سے قبل آنکھوں کو سورج کی مضر شعاعوں سے بچانے کے لیے پہلے چشمہ لگانا نہ بھولیں۔ آنکھوں کے لیے بڑے شیشے اور گہرے رنگ والے سن گلاسز کا انتخاب کریں۔ جس کی وجہ سے آنکھیں مکمل طور پر ڈھک جائیں گی۔ اسی طر ح کمرے میں مناسب روشنی آنکھوں کی اچھی صحت کے لیے کمرے کی مناسب روشنی بھی ضروری ہے۔ خاص طور پر پڑھائی کے دوران کمرے میں مکمل روشنی کا ہونا ضروری ہے۔ جس کی وجہ سے آنکھوں پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا اور آنکھوں میں دھندلا پن کا خطرہ بھی دور ہو جائے گا۔ ان سا ری احتیا طی تدا بیر کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور خوراک گرمیوں میں آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے وٹامن سی، وٹامن اے اور منرلز سے بھرپور غذا کھائیں۔ اس کے لیے آپ اپنی خوراک میں ہری سبزیاں، موسمی پھل، دودھ، دہی، پنیر جیسی چیزیں شامل کر سکتے ہیں۔جبکہ بچو ں کو بھی شدید گر می سے بچا ئیں اور ٹھنڈی غذا کا استعما ل بھی کروائیں تو ان کے جسم کا درجہ حرارت بھی ٹھیک رہے اس کے سا تھ ساتھ کام پر جا نے والے مزدرواور بڑے بوڑھے گر می سے برا ہ را ست بچنے کے لئے سر کو با ریک ململ کے کپڑے سے ڈھا نب کر رکھیں تا کہ اس سے بچا جا سکے ۔

مزید :

بلاگ -