"4سے6 ارب روپے نکال دیں چپ کرکے، یہ کام ہوجائے گا" شہبازشریف کی میاں منشاءکو تجویز لیکن جواب کیا ملا؟ خوشخبری آگئی

"4سے6 ارب روپے نکال دیں چپ کرکے، یہ کام ہوجائے گا" شہبازشریف کی میاں منشاءکو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے مشہور بزنس مین اور نشاط گروپ کے مالک میاں منشا سے ہسپتال بنانے کیلئے 4سے 6ارب روپے مانگ لیے جس پر انہوں نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرادی، شہبازشریف نے کہا کہ آپ انسانیت کی خدمت کے لیے چھ ارب لگائیں، اللہ تعالیٰ 60 ارب دیں گے انشاء اللہ۔
 صوبائی دارالحکومت  میں سلیم ٹرسٹ ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ہسپتال جدید سہولیات سے آراستہ ہے یہاں مستحق مریضوں کا مفت علاج ہو گا، میں میاں منشا ءسے درخواست کروں گا کہ اس طرح کے 4ہسپتال چاروں صوبوں میں بنائیں۔ انہوں نے میاں منشاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ " بس چار، پانچ ، چھ ارب نکال دیں چپ کرکے، تو یہ کام ہوجائے گا انشاء اللہ، میاں صاحب کے لیے سمندر سے ایک قطرہ ہے ، یہ میرے بھائی ہیں، پاکستان کی بڑی خدمت کی ہے،  بس یہ اگر چار چھ ارب نکال دیں گے تو ان کے بینک کو تو پتہ بھی نہیں چلے گا، مجھے امید ہے کہ یہ نیک کام کریں گے اور کروڑوں لوگوں کی دعائیں لیں گے "۔

وزیر اعظم کی انتہائی دلچسپ انداز میں درخواست پر خود میاں منشائاورتقریب کے دیگر شرکاءمسکراہتے اور قہقے لگاتے رہے۔ تقریب کے اختتام پر جب جاتے ہوئے شہباز شریف نے میاں منشاءسے مصافحہ کیا تو میاں منشاءنے چاروں صوبوں میں ہسپتال بنانے کی حامی بھر لی جس پر وزیر اعظم واپس لوٹے اور مائیک میں بتایا کہ میاں منشاءنے میری درخواست قبول کر لی ہے، وعدہ کرلیا ہے، اب بات پکی ہوگئی ہے ، فرق نہیں آئےگا،  وہ چاروں صوبوں میں ہسپتال بنائیں گے، اللہ آپ کو خوش رکھے"۔