مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال پر پہلی گرفتاری، چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے ٹرین حادثے کی جعلی خبر پھیلانے والا گرفتار

مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال پر پہلی گرفتاری، چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے ٹرین ...
مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال پر پہلی گرفتاری، چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے ٹرین حادثے کی جعلی خبر پھیلانے والا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  چینی پولیس نے ایک شخص کو مبینہ طور پر ٹرین حادثے کی جعلی خبریں بنانے اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسے آن لائن پھیلانے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے،  یہ  چیٹ جی پی ٹی کے غلط استعمال کے الزام  پر  چین میں پہلی گرفتاری ہے۔ شمال مغربی صوبہ گانسو کی پولیس نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ہانگ نامی ایک مشتبہ شخص کو 'غلط اور گمراہ کن معلومات گھڑنے کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے' کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

 ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے پیر کو رپورٹ کیا کہ اس معاملے نے سب سے پہلے کاؤنٹی پولیس بیورو کے سائبر ڈویژن کی توجہ اس وقت حاصل کی جب انہوں نے ایک جعلی خبر کا مضمون دیکھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 25 اپریل کو مقامی ٹرین حادثے میں نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 

کانگ ٹونگ کاؤنٹی میں مضمون کو بیک وقت 20 سے زیادہ اکاؤنٹس کے ذریعے Baijiahao پر پوسٹ کیا گیا، جو کہ چینی سرچ انجن دیو بیدو کے ذریعے چلایا جانے والا بلاگ طرز کا پلیٹ فارم ہے۔  سائبرسیکیوریٹی افسران نے کہا کہ  جب تک یہ خبر حکام کی توجہ میں آئی اسے 15 ہزار   سے زیادہ کلکس مل چکے تھے۔

گانسو پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ ہانگ پر ' پریشانی کو ہوا دینے' کے جرم کا الزام ہے ، یہ الزام عام طور پر زیادہ سے زیادہ پانچ سال کی سزا کا حامل ہے لیکن ایسے معاملات میں جو خاص طور پر سنگین سمجھے جاتے ہیں، مجرموں کو 10 سال تک قید اور اضافی سزائیں دی جا سکتی ہیں۔